رات کی تاریکی گہری ہو چکی تھی۔ ہوا میں ایک عجیب سی خنکی تھی جو سیدھے ہڈیوں تک سرایت کر رہی تھی۔ علی اپنے کمرے میں بیٹھا موبائل کی اسکرین پر بے مقصد انگلیاں چلا رہا تھا۔ سب کچھ معمول کے مطابق تھا، جب اچانک اس کا موبائل وائبریٹ ہونے لگا۔ اسکرین پر ایک نامعلوم نمبر جگمگا رہا تھا۔
علی نے حیرانی سے نمبر کو دیکھا۔ رات کے اس پہر کون ہو سکتا ہے؟ چند لمحے سوچنے کے بعد اس نے کال ریسیو کر لی۔
"ہیلو؟ کون؟"
دوسری طرف سے ایک ہلکی مگر کانپتی ہوئی آواز سنائی دی۔
"علی۔۔۔ مجھے بچا لو!"
علی کے جسم میں جھرجھری دوڑ گئی۔ آواز جانی پہچانی لگ رہی تھی مگر بے حد کمزور اور کپکپاتی ہوئی۔
"کک... کون؟ تم کون ہو؟" علی نے بمشکل پوچھا۔
"میں... میں وقاص ہوں!"
علی کا دل جیسے دھڑکنا بھول گیا۔ وقاص؟ مگر یہ کیسے ممکن ہے؟ وقاص تو ایک ہفتہ پہلے انتقال کر چکا تھا! اس کی تدفین علی نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی۔
"یہ مذاق مت کرو! وقاص... مر چکا ہے!" علی کی آواز لرز رہی تھی۔
"نہیں! میں مر چکا ہوں، مگر میری روح اب تک قید ہے۔ مجھے آزاد کر دو، ورنہ تمہاری بھی یہی قسمت ہوگی!" وقاص کی آواز میں ایک خوفناک گونج تھی۔
علی کے ہاتھ لرزنے لگے۔ وہ چیخنا چاہتا تھا مگر اس کے گلے سے آواز ہی نہیں نکل رہی تھی۔ اس نے موبائل کی اسکرین پر دیکھا، مگر کال کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا!
یہ سب کیا تھا؟ کیا وہ خواب دیکھ رہا تھا؟ یا واقعی قبر سے کسی نے اسے پکارا تھا؟
اب علی کے پاس دو راستے تھے۔ یا تو وہ سب کچھ نظر انداز کر دیتا، یا وہ اس راز سے پردہ اٹھاتا۔ مگر جو بھی ہوتا، وہ رات علی کی زندگی کی سب سے خوفناک رات بننے والی تھی...
علی نے کانپتے ہاتھوں سے موبائل رکھ دیا۔ اس کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا۔ اس نے پانی کا گلاس اٹھایا، مگر ہاتھ اتنے لرز رہے تھے کہ گلاس زمین پر گر کر چکنا چور ہو گیا۔
اچانک، کھڑکی کے باہر سے کسی کے قدموں کی آواز آئی۔ علی نے دھڑکتے دل کے ساتھ پردہ ہٹایا۔ باہر کچھ بھی نہیں تھا۔ مگر زمین پر تازہ مٹی کے نشانات تھے، جیسے کوئی ابھی ابھی وہاں سے گزرا ہو۔
علی نے جلدی سے دروازہ بند کر لیا اور اندر سے کنڈی لگا دی۔ وہ بستر پر بیٹھا ہی تھا کہ اچانک موبائل دوبارہ بجنے لگا۔ وہی نامعلوم نمبر!
"علی! میں قبر سے باہر آ چکا ہوں... میں تمہارے قریب ہوں!"
علی نے چیخ ماری اور موبائل پھینک دیا۔ دروازے پر دستک ہونے لگی۔ دستک آہستہ آہستہ تیز ہوتی جا رہی تھی۔
اب علی کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ کیا وہ دروازہ کھولے گا؟ یا وہ ہمیشہ کے لیے اس خوف میں جیتا رہے گا؟
.jpg)
.jpg)
